پاناما لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے: آصف زرداری

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

3
لندن(یو این پی) پاناما لیکس کا ہنگامہ جاری ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ پاناما لیکس کی ہر صورت تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے لندن میں سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کی، جس میں پاناما لیکس اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر اعوان نے پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے موقف سے متعلق بریفنگ دی۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں، ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر سے اگلے سال نومبر تک پیپلز پارٹی گولڈن جوبلی سال منائے گی۔دوسری جانب اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ اگر سڑکوں پر تحریک چلانی ہے تو سپریم کورٹ کا آپشن مناسب نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme