برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

Published on June 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لندن (یواین پی) برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، برطانوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے میں بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والے ہر مسافر کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق برطانیہ آنے والے ہر شخص کو مطلاع کیا گیا ہے کہ اسے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ برطانوی حکومت اور برٹش ایئرویز کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر لازم ہوگا کہ وہ خود کو قرنطینہ کر لیں۔ مسافروں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر ہی خود کو قرنطینہ کر سکتے ہیں۔اس ایڈوائزری کا اطلاق پاکستانیوں سمیت دیگر تمام غیر ملکیوں پر ہوگا۔جبکہ واضح رہے کہ حکومت کے گزشتہ ہفتے کے فیصلے کے مطابق پاکستان سے بیرون ممالک کیلئے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں سے آوٹ باونڈ پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اب آہستہ آہستہ فلائٹ آپریشن بحال کر رہے ہیں۔ تاہم اب تک کسی ملک نے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس بحران نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ائیرلائن کے آپریشن اور معاملات معمول پر آنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 68 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور تین لاکھ 98 ہزار 586 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ 33 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکا، برازیل اور روس کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ برطانیہ بھی کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا تھا، تاہم سخت لاک ڈاون پابندیوں کے باعث برطانیہ میں کسی حد تک صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن کرونا کے مزید پھیلاو کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes