آفریدی نے نجی مصروفیات کے باعث لنکن پریمیئر لیگ چھوڑ دی

Published on December 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نجی مصروفیات کے باعث لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس آ گئے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لنکن پریمئر لیگ چھوڑ کر بدقسمتی کیساتھ مجھے ایمرجنسی میں نجی مصروفیات کے باعث گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔ معاملات حل ہونے کے بعد میں فوری طور پر سری لنکا میں ہونے والی لیگ میں ضرور شرکت کروں گا۔لنکن پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو پاکستانی سٹار بیٹسمین نے لیگ کے پہلے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی انہوں نے جافنا سٹالینز کیخلاف 23 گیندوں پر 58 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔دوسرے میچ میں انہوں نے شاندار باؤلنگ کی اور اہم میچ میں آندرے رسل کی قیمتی وکٹ حاصل کی، اس میچ میں رسل نے 19 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ باری کھیلی تھی۔تیسرے میچ میں شاہد آفریدی بدقسمت ثابت ہوئے اور گولڈن ڈک کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے، اس میچ میں ان کی ٹیم کا سامنا کنڈی ٹسکرز تھا، اس میچ کے دوران محمد عامر اور نوین الحق کے تنازع کے باعث شاہد آفریدی اور افغان فاسٹ باؤلر میں تکرار بھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ لنکن پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes