پی پی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل حل کرسکتی ہے بلاول بھٹو

Published on July 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

ننگرپارکر(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے خلاف ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کو لایا گیا لیکن ان اتحادوں کو شکست ہوئی۔ ننگر پارکر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پوری دنیا مانتی ہے کہ غربت ختم کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں غریب عورتوں کو بلاسود قرضے دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی مدد کریں اور پاکستان کی معیشیت میں کردار ادا کریں۔بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران دعوی کیا کہ واحد ہمارا منشور جو پاکستان سے غذائی قلت دور کرنے میں مدد کرے گا۔ ہم فوڈ کارڈ اور بھوک مٹاو¿ پروگرام سے روزگار اور غذائی قلت کو دور کریں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ تک میٹھا پانی پہنچائیں گے ہم نے یہاں ایئرپورٹ بنایا جس سے روز گار اور ترقی آئے گی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل حل کرسکتی ہے۔ کٹھ پتلی اتحاد مسائل حل نہیں کرسکتے وہ تو اپنے کام کرتے ہیں عوام کے کام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد ایک دن کی نہیں میں سیاسی مشن پر نکلا ہوں۔ 25 جولائی کو پورے سندھ سے صرف تیر جیتے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes