دالبندین: بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20 زخمی

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

دالبندین: (یواین پی) بلوچستان کے علاقے دالبندین کلی خُدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا کے ذرائع کے مطاقب دالبندین کلی خُدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے سے 20 افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد انتخابی دفتر میں دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔ یہ حملہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی امیدوار سخی امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog