اٹک ،حلقہ پی پی 2 سے مسلم لیگ ( ن ) کے جہانگیر خانزادہ 45965 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

اٹک (یواین پی) حلقہ پی پی 2 سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ 45965 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے ان کے علاوہ ضلع بھر میں کامیاب ہونے والے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر 42879 ووٹ حاصل کر کے دوسرے ، ایم ایم اے کے چنگیز خان 17264 ووٹ حاصل کر کے تیسرے ، تحریک لیبک پاکستان کے سید طاہر علی شاہ 9699 ووٹ حاصل کر کے چوتھے ، پی پی پی پارلیمنٹیرین کے احمد خانزادہ 2936 ووٹ حاصل کر کے پانچویں ، آزاد امیدوار لیاقت محمود 526 ووٹ حاصل کر کے چھٹے اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے شوکت حیات 409 ووٹ حاصل کر کے ساتویں اور آخری پوزیشن پر رہے یہ حلقہ جو تحصیل حضرو اور تحصیل حسن ابدال کے کچھ حصہ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 3 لاکھ 69 ہزار 889 نفوس پر مشتمل ہے میں کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 696 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 522 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 174 جن میں پولنگ سٹیشن کی تعداد 209 جن میں 71 مردانہ ، 65 زنانہ اور 73 مشترک اور وہاں پولنگ بوتھ کی تعداد 748 جن میں 389 مردانہ ، 359 زنانہ ہے یہاں 123711 رائے دہندگان نے اپنا حق رائیدہی استعمال کیا جس میں 73946 مرد اور 49765 خواتین شامل ہیں ڈالے گئے ووٹوں کی درست تعداد 119678 گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد 4033 ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 49.74 رہی ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes