پاکستان میں درختوں کے ذریعے سبز انقلاب کی جو بنیاد رکھی گئی ہے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے اکبر روڈ پر بنائی جانے والی گرین بیلٹ ،ریلوے ٹریک سے ملحقہ علامہ اقبال روڈ ،بے نظیر روڈ ایونیو پر صفائی ستھرائی مہم کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شہروں میں لگائے جانیو الے پودے اور صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درختوں کے ذریعے سبز انقلاب کی جو بنیاد رکھی گئی ہے مستقبل میں دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اس وقت ماحولیاتی تبدیلیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں پہلے سے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کریں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اکبر روڈ اور فیصل آباد روڈ پر سالوں سے جمع کوڑے کے ڈھیروں کو گذشتہ دنوں میں اٹھوایا گیا ہے شہرمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے نہ صرف شہر کے ہر وارڈ میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے بلکہ شہروں اور قصبات میں بھی صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے لئے لگاتار کاوشیں کی جا رہی ہیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول، سی او بلدیہ افتخار فدا میر،جنرل کونسلر عبد الحمید جج سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy