حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیم پوری

Published on July 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت سازی کیلئے ضروری نمبر گیم کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے۔ پارٹی سربراہوں نے اجلاس میں عمران خان کو ہم خیال جماعتوں اور آزاد ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔میڈیا کے مطابق بنی گالہ میں الیکشن میں جیت کے بعد عمران خان کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیم پوری ہے، اسے 118 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اتحادی جماعتوں (ق) لیگ، عوامی مسلم لیگ، بی این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی ملنے کا امکان ہے، جس سے پی ٹی آئی کو 140 سے زائد ارکان کی حمایت مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق 12 آزاد ارکان بھی میدان میں ہیں جن سے پی ٹی آئی کے رابطے جاری ہیں۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 126 ہے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے، تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں حکومت بنانے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت سازی کے بعد چاروں گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیم پوری

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog