فلپائن، کیتھولک چرچ پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ، 16 افراد زخمی

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments


منیلا (یو این پی) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے کیتھولک چرچ پر کرسمس کی جاری تقریبات پر ہینڈ گرنیڈ کے حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منڈاناؤ میں ہونے والے حملے کی تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ پولیس چیف برنارڈو ٹیونگ کا کہنا ہے کہ حملہ چرچ کے داخلی دروازے سے 30 میٹر دور ایک کار کے پاس ہوا جس میں قریب کھڑا ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes