این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

Published on July 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

مانسہرہ (یواین پی) نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تحریک انصاف الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کی سب سے مقبول پارٹی بن کر سامنے آئی۔ ایسے میں آزاد امیدواروں کا رجحان بھی تحریک انصاف کی طرف دیکھا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔صالح محمد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme