انٹر بینک میں روپے کی اونچی پرواز، ڈالر مزید 26 پیسے سستا

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments


لاہور: (یواین پی) انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 124 روپے، پاونڈ 3 روپے اضافے سے 160 روپے، درہم 1 روپے اضافے سے 33 روپے، سعودی ریال 1 روپے 30 پیسے اضافے سے 32 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں صورحال کافی حد تک بہتر ہوچکی ہے، اس لئے آئندہ ایک سے دو روز میں روپے کی اصل قیمت کا تعین ہوجائے گا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 26 پیسے کمی کے بعد 123 روپے 92 پیسے ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 4 روپے 56 پیسے کم ہوچکا ہے جس سے بیرونی قرضوں میں 419 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme