جھنگ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساالانہ الیکشن فواد خورشید بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

Published on January 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

12025_44039136
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساالانہ الیکشن برائے سال 2016 ؁ء کے سلسلہ میں فواد خورشید بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔اس سے پہلے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا نو جنوری کو ملتوی ہونے والا الیکشن آ ج ہو گا ۔فواد رخورشید ینگ لائرز ایسوسی ایشن اور صدارتی امید وار صوفی ثنا ء اللہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فواد کورشید کے مد مقابل امیدوار ممتاز رضا قریشی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر فواد خورشید کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ۔آج 18 جنوری کو صدر کیلئے مہر فرید نول اور صوفی ثنا ء اللہ رانجھا ،جنرل سیکرٹری کیلئے مقداد خان بلوچ اور چوہدری ہاشم جبکہ نائب صدر کیلئے مہر طارق یاسین اور کامران شاہ بخاری کے مابین مقابلہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے دو مہینے قبل دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پروفیسر اظہر خان سیال کو قتل اور ان کی اہلیہ مصباح کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے اس حوالے سے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عامر سہیل موضع باغ اور شہزاد عمران بھوآنہ کے رہائشی ہیں اور دونوں آپس میں ماموں بھانجا لگتے ہیں ۔ڈی پی او کے مطابق دونوں ملزم پہلے بھی بعض مقدمات میں مطلوب تھے اور دیگر جرائم کرنے پر جیل بھی جا چکے ہیں ۔انہوں نے ملزموں کی گرفتاری کرنے والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقدانعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سینئیر پروفیسر ملہہ خان حیدری بھی موجود تھے ۔انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تفتیش کیلئے کچھ وقت ضرور لیا ہے تاہم ہم مطمئن ہیں کہ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹی قائم کر دی ہے۔یہ کمیٹی ڈی سی او نا در چٹھہ اور ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو پر مشتمل ہو گی ۔ضلع بھر کے ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع بھر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک دورے کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چار سال سے 14 سال تک کی عمر کا کوئی بچہ بھٹوں پر لیبر نہ کر رہا ہو۔اس حوالے سے ڈی سی او اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر نواز ڈب کے ہمراہ گزشتہ روز جھنگ کے مختلف بھٹوں کا معائنہ کیا ہے۔انہوں نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے نئے قوانین کی پاسدار ی کرتے ہوئے چار سے 14 سال کے بچوں کو فوری طور پر فارغ کریں اور ان کی تفصیلات ڈی او لیبر کے دفاتر میں جمع کروائیں تا کہ ان کی مفت تعلیم کا انتظام کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو جرمانہ ،چھ ماہ قید اور بھٹہ سیل کرنے کی سزا دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 10 کروڑ روپے لاگت کی 40 ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ بات ایکسئین ٹی ایم اے میاں محمد اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان ترقیاتی سکیموں پر رواں مالی سال کے اختتام سے قبل جون تک کام مکمل کر لیا جائے گا ۔جن ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے ان میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں گرین بیلٹ اوت اے بلاک میں واقع پارک کی تزئین و آرائش سمیت نالیوں اور سولنگ کی 10 سکیمیں ،جھنگ صدر اور سٹی میں 30 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ۔میاں محمد اسلم کے مطابق جھنگ سٹی میں واقع محلہ گادھیاں والا ڈسپوزل پر بھی کام آغاز آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ڈسپوزل پر بارشوں اور سیوریج لائن کی خرابی کے باعث کافی زیادہ پانی جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کا واٹر لیول زیادہ ہو جانے کے باعث کام روکنا پڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ واٹر لیول کم کرنے کیلئے اس پر پیٹر پمپ لگا کر پانی کو دوسری جانب سیم نہر میں ڈال دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme