سندھ اسمبلی تحلیل ہونے سے وہاں سینیٹ الیکشن نہیں ہوسکے گا، سلیم مانڈوی والا

Published on December 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہونے سے وہاں سینیٹ الیکشن نہیں ہوسکے گا، ایک صوبے کا سینیٹ الیکشن نہیں ہوگا، تو الیکٹورل پورا نہیں ہوگا، جس سے سینیٹ بھی نامکمل ہوگا، استعفے دینے سے الیکشن متاثر ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں قبل وقت الیکشن پر اعتراض نہیں ہے، ہم قواعدوضوابط پر عمل چاہتے ہیں ، سینیٹ انتخابات کا الیکشن کمیشن میں ایک سسٹم ہے، اسی طریقے کے تحت شیڈول جاری ہوتا ہے۔شیڈول میں کاغذات جمع کروانے ، سکروٹنی یا پولنگ اور حلف کس دن ہونا ہے، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، انہوں نے یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ سینیٹرز کب ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔اس لیے اس سے پہلے الیکشن ہوجائے اور ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز سے قبل نئے سینیٹرز آجائیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے اگر اپوزیشن استعفے دے دیتی ہے اور سندھ اسمبلی تحلیل ہوجاتی ہے، تو الیکٹورل پورا نہیں ہوگا، سندھ حکومت کے تحلیل ہونے سے ایک صوبے کا سینیٹ الیکشن نہیں ہوگا، جس سے الیکشن نامکمل ہوجائے گا،اور سینیٹ بھی نامکمل ہوگا، اس لیے ایک صوبے کا الیکشن بھی تاخیر کا شکارہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog