دنیا گھوم لی لیکن جنت نظیر کشمیر کا کوئی جواب نہیں، شہزاد رائے

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نامور پاکستانی گلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں نے دنیا میں بہت سی خوبصورت جگہ دیکھی ہیں لیکن جنت نظیر وادی کشمیر ان سب میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔گلوکار شہزاد رائے نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کے علاوہ انہیں سیاحت کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کئی خوبصورت مقامات کی سیر کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں دنیا کے کئی خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرچکا ہوں لیکن جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے گاوں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں، ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اورپاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان کے لیے بہترین سماجی خدمات انجام دینے کے لیے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes