وعدوں کی پاسداری کیلئے پی ٹی آئی کو پورا موقع دیں گے: سراج الحق

Published on August 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

لاہور: (یواین پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔ تحریکِ انصاف کو پورا موقع دیں گے کہ وہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کر سکیں۔امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عام انتخابات پر اعتراضات ایک بار پھر دہرا دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیس ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی الیکشن کمیشن بااعتماد اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔ 48 گھنٹے کے بعد بھی ریٹرننگ آفیسرز پوچھ رہے تھے، رزلٹ کا اعلان کریں یا نہ کریں۔ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور کسی حلقے میں بھی پورے فارم 45 مہیا نہیں کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم منفی سیاست کے قائل نہیں، تحریکِ انصاف کو پورا موقع دیں گے کہ عوام کے ساتھ کیے وعدوں کو پورا کر سکے اور اس بات کے منتظر ہیں کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے لیے قدم بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ہمیں گرم احتجاج کی طرف جانا چاہیے لیکن جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں جانے کی تجویز دی جسے تمام جماعتوں نے قبول کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme