آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا حکومتی اقدام قابل مذمت ہے:سینیٹر رضا ربانی

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے حکومت کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز سے قرضہ لینے کو یوٹر قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا حکومتی اقدام قابل مذمت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ کرکے ایک اور یوٹرن لیا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف جانے سے پہلے اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی تھی،آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا حکومتی اقدام قابل مذمت ہے،حکومتی ناقص پالیسیوں سے عام آدمی پر مہنگائی کا شدید بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کو عارضی طور پر روکا ہے، ڈالر کی قیمت 137 اور پاونڈ کی 170 روپے پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز ملک کی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی تھی، وزیر خزانہ نے حلف اٹھانے سے قبل آئی ایم ایف کے پاس جانے کا عندیہ دیا تھا،حکومت نے سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی، حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضافہ کیا،حکومت نے پارلیمنٹ کو اس حوالے سے گمراہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes