سپریم کورٹ،پی ٹی سی ایل ملازمین کوریگولرائزکرنے،مراعات سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے منظور

Published on July 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

اسلام آباد( یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل ملازمین کوریگولرائزکرنے اورمراعات سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کوریگولرائزکرنے اورمراعات سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کی سماعت کی،عدالت نے کہا کہ ریگولرائزیشن سے متعلق ملک بھر کے جتنے بھی کیسزہیں انہیں یکجا کر کے سنیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریگولرائزیشن سے متعلق مختلف نوعیت کے فیصلے آچکے ہیں،چھٹیوں کے بعد اس کیس کو سنیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نظر ثانی اپیلیں جلدی نمٹائیں، نظر ثانی اپیلیں پینڈنگ ہوں گی تو نچلی عدالتیں فیصلہ نہیں کر سکیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog