قومی اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ،سپیکر سردار ایاز صادق نے تمام ارکان اسمبلی سے حلف لیااور ارکان سے رجسٹر پر دستخط کرنے کی ہدایت کی۔ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد سیکرٹری اسمبلی نے حروف تہجی کے اعتبار سے ارکان کو پکارااور جس شخصیت کا نام سب سے پہلے پکارا گیا وہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تھا جنہوں نے سیکرٹری قومی اسمبلی ڈائس پر جا کر حاضری لگائی۔ادھر پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے ،جن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،ن لیگ کے صدر شہبازشریف،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شامل ہیں جبکہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15 اگست کو کیا جائے گا۔سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے رجسٹر پر دستخط کرائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے کےلئے منتخب ہونے والے عمران خان نے تیسری بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے، انہوں نے اپنی میانوالی کی نشست برقرار رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题