بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ جاری,عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت میں موجودپاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت سرکار کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ،اور انہیں پاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویز ہ جاری کر دیا ،نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور ویزہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کیا ،انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کاپاکستان بلانے کے لئے شکریہ ادا کیانہوں نے کہا کہ ویزہ مل گیا ہے پاکستان ضرور آوں گا اورعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو ،سنیل گواسکر ،کپل دیو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes