تحریک انصاف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو منا لیا

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) روٹھے اتحادی مان گئے، تحریک انصاف نے حکومت سازی اور وفاقی کابینہ میں حصہ نہ ملنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو منا لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سازی سے پہلے ہی تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے۔ بی اے پی اراکین نے شکوہ کیا کہ انہیں حکومت سازی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وفاقی کابینہ میں حصہ دیا گیا۔ ناراضی کی اطلاع ملنے پر جہانگیر ترین، پرویزخٹک اور اسدقیصر پر مشتمل وفد بلوچستان ہاؤس پہنچا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تحریک انصاف کے وفد نے بی اے پی سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے حمایت کی بھی استدعا کی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب جہانگیرترین نے نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی ٹیلی فون کیا اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی حمایت مانگی۔جام کمال نے اسد قیصر اور قاسم سوری کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme