کریمیا کے عوام نے سوویت دور میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کر دیا۔ گوربا چوف

Published on March 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

\"05\"
ماسکو ۔۔۔ سابق سوویت صدر میخائل گوربا چوف نے کریمیا میں ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریمیا کے عوام نے سوویت دور میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کر دیا۔ گوربا چوف نے تمام دنیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرے، ریفرنڈم میں کریمین عوام کی توقعات کے مطابق کامیابی ہوئی۔ مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سوویت صدر گوربا چوف نے کہا کہ سوویت یونین کے قوانین کے تحت عوام سے پوچھے بغیر کریمیا کو یوکرائن میں شامل کر دیا گیا تھا لیکن اس دفعہ کریمیا کے عوام کو رائے کا حق دیا گیا اور انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کر کے سابقہ دور میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کر دیا۔ میخائل گوربا چوف نے مغرب کی جانب سے روسی حکام پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا کے لوگوں کو سزا دینے کے بجائے ان کی رائے کا احترام کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes