منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپورودیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع ،آصف زرداری مفرور برقرار

Published on August 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

کراچی(یواین پی)35 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں بینکنگ کورٹ نے فریال تالپورودیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع کردی جبکہ ملزم حسین لوائی اورطحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت18 اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کر دی۔جس پرعدالت نے فریال تالپورودیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع کردی ۔ایف آئی اے حکام نے موقف اپنایاکہ مقدمے میں سابق صدرآصف علی زرداری اور دیگرملزمان کومفرورقراردیاگیاہے،گرفتار ملزمان حسین لوائی اورطحہ رضاکوعدالت نہ پہنچائے جانے پرسماعت کچھ دیرکےلئے ملتوی کر دی گئی جس پرفریال تالپور حاضری لگا کر بینکنگ کورٹ سے روانہ ہوگئیں۔وقفہ کے بعد نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے جبکہ ملزم حسین لوائی ،طحہ رضااورایف آئی اے تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسرملزم انورمجید اورغنی مجیدکی کسٹڈی لینے اسلام آبادمیں ہیں،ان سے کیس کی پیشرفت رپورٹ لینی ہے، رپورٹ کے بغیر دلائل ممکن نہیں۔بینکنگ کورٹ نے حسین لوائی اورطحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک موخرکر دیا اورپراسیکیوٹرکوہدایت کی 18اگست کو دلائل نہیں دیے توفیصلہ سنادیاجائے گا،عدالت نے کیس کی 18 اگست تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy