نواز شریف کی مشاورت سے پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں اپنا موقف اختیار کریں گے ذکا ء اشرف

Published on February 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

\"1\"
لاہور۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے معاملہ کے پہلے مرحلے میں پی سی بی کو کامیابی ملی ہے اور آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں بھی پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشاورت سے پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں اپنا موقف اختیار کریں گے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ذکا ء اشرف نے کہاکہ بگ تھری کے معاملے میں آئی سی سی کے اجلاس میں افراتفری میں فیصلہ ہورہا تھا لیکن پی سی بی نے بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے ساتھ مل کر اس فیصلہ کو وقتی طور پر رکوادیا اور اس پر مشاور ت کے لئے وقت مانگا ہے۔ بگ تھری کی منظوری سے دنیا میں کرکٹ کی تباہی ہوتی ۔پی سی بی اور دیگر ممالک کے اس موقف پر بگ تھری کے قوائد میں متعدد تبدیلیا ں کی گئیں ہیں۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز نے بعد میں اپنے مفاد میں بگ تھری کی حمایت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بگ تھری کے معاملہ میں اپنے ملک اور کرکٹ کے مفاد میں موقف اپنائے گا ۔چوہدری ذکاء اشرف نے کہاکہ بگ تھری کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جب پاکستان کے خلاف بات کی تو میں نے کہاکہ آپ میرے خلاف بات کر سکتے ہیں لیکن میرے ملک کے خلاف نہیں ۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھی کہاکہ آئی سی سی بگ تھری پر جو بھی فیصلہ کرے وہ تمام کرکٹ بورڈ کی متفقہ رائے سے کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes