منی لانڈرنگ سیکنڈل :ملزمان انور مجید اور بیٹا عبدالغنی7روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Published on August 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

کراچی(یواین پی)منی لانڈرنگ سیکنڈل میں بینکنگ کورٹ نے تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان انور مجید اور بیٹے عبدالغنی کو7روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ سیکنڈل کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پرایف آئی اے کی جانب سے ملزمان انور مجید اور بیٹے عبدالغنی کوبغیرہتھکڑی عدالت پیش کردیا گیاجبکہ ملزمان کے وکلا فاروق ایچ نائیک اورشہادت اعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم انورمجیدنے عدالت میں میڈیاکی موجودگی پراعتراض کرتے ہوئے ایف آئی اے افسران سے سوال کیا کہ آپ نے توکہاتھا میڈیانہیں ہوگاجس پر ایف آئی اے افسران نے میڈیا کو اشارہ کر کے پیچھے کر دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزما ن کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی جس کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بالترتیب 19اور 20ویں نمبر پر ہے جبکہ فریال تالپور گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت حاصل کرچکی ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سے سابق صدرآصف زرداری کو مفرور قراردیاگیاہے۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو تحقیقات کے لئے ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان انور مجید اور بیٹے عبدالغنی کو7روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ ملزمان پرجعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کاالزام ہے اور انورمجید اور ان کے بیٹے غنی مجید کوسپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme