بلاول بھٹو کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار اور ڈنر

Published on May 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

 

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔بلاول بھٹو اور دوست ممالک کے سفارت کاروں نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی کی جانب سے افطار ڈنر میں امریکا، اٹلی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، افغانستان، بحرین اور قطر کے سفارت کار موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر اطلاعات ناصر شاہ بھی موجود تھےاس کے علاوہ سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدائل، متحدہ عرب امارات کی سفارت کار مریم العزیزی ،عمان کے سفارت کار محمد ناصر حماد المبسالی اور قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme