وفاقی کابینہ میں 15وفاقی وزراءجبکہ 5وزیر مملکت ہونگے

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد حکومت نے وفاقی کابینہ کا بھی اعلان کردیا جس میں 15وفاقی وزراءجبکہ 5وزیر مملکت ہونگے ۔اہم حکومتی اراکین وزارت داخلہ کا قلمدان حاصل کرنے کے خواہش مند تھے اور اطلاعات کے مطابق شیخ رشید وزارت داخلہ نہ ملنے کے باعث ناراض بھی تھے ،اب خبر سامنے آئی ہے کہ عمران خان نے ممکنہ طور پر تنازعات سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے،اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویڑن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار،فواد چوہدری وزیر اطلاعات ،عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی جبکہ وزیر اعظم کے مشیران میں شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داو¿د کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے قلمدان کا اعلان نہیں کیا گیا اور ممکنہ طور پر یہ وزارت وزیراعظم عمران خان اپنے پاس ہی رکھیں گے ۔وزارت داخلہ کے حوالے سے میڈ یا پر یہ بازگشت تھی کہ پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا عہدہ دینے کے بجائے وفاق میں لا کر وزا رت داخلہ دی جائے گی ،دوسری جانب شیخ رشید کو بھی وزارت داخلہ حاصل کرنے کی خواہش اور ناراضگی کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题