محفل مشاعرہ میں معروف شاعر مہر ظفر عباس ثمر بھروانہ خصوصی کلام سنائیں گے
لاہور (یواین پی)ماں بولی کے خصوصی دن کے موقع پرکل 21 فروری وٹس اپ گروپ ”ادبی ڈیرہ مرشد دا“میں محفل مشاعرہ ہوگا جس میں معروف شاعر مہر ظفر عباس ثمر بھروانہ خصوصی کلام سنائیں گے ان خیالات کا اظہارگروپ چیف ایڈمن سید منور حسین شاہ نے یواین پی سے ایک انٹرویوکے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ مشاعرہ میں نامور سنگر مناہل خان،فوک سنگر اجمل شیخ ، فوک سنگراقبال حسین پپو،فوک سنگرمنیر حسین بلوچ اپنی جادو بھری آواز سے انٹرٹین کرینگے پروگرام کے سر پرست اعلی مخدوم مجاہد گوگے شاہ ہاشمی،خصوصی تعاون ملک اللہ یار ڈھکو،عبدالرحمان ساجد اور عابد جوئیہ، مہر سلیمان شیری مہمان خصوصی ہوں گے۔