شائقین فن روائتی کہانیوں کی بجائے نئی منفرد اور اچھوتی کہانیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔زاہد شاہ صائمہ حسنین

Published on March 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

کراچی (یواین پی)آرٹ کونسل آف پاکستان کراچی اوپن ایئر تھیٹر میں پروڈیوسر،ڈائریکٹرو ایکٹر زاہد شاہ کے فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’ پیاری ماں نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے فیملی اسٹیج ڈرامہ کی اچھوتی اور منفرد کہانی کے باعث شائقین فن نے ڈارمہ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کو خوب سراہا کاسٹ میں زاہد شاہ،صائمہ حسنین،منور سعید،راحیلہ آغا،ہارون حمزہ،سپنا غزل،سحر غزل،عشرت ملک،تبو خان،پرویز صدیقی،عامر ریمبو اور کمال ادریس شامل ہیں اسٹیج پلے کے ہدایت کار زاہد شاہ اور صائمہ حسنین نے یواین پی کو ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ جس طرح ہمیں عوام میں پذیرائی ملی ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور یہ بات واضح ہوئی کہ شائقین فن روائتی کہانیوں کی بجائے نئی منفرد اور اچھوتی کہانیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ہمارے نئے اسٹیج پلے کی کہانی ہر گھر کی کہانی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题