امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم کو فون، تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم

Published on August 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیراعظم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں امن کو پہلی ترجیح بنانے پر اتفاق ہوا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی اور نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مظبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاک امریکہ تعلقات مظبوط بنانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، خطے میں امن و استحکام سب کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان افغانستان کے صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قرار دیا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام پہلی ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy