ہیلتھ کنونشن صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا آئینہ دار ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم 

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

وہاڑی ( یواین پی) ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ ہیلتھ کنونشن صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا آئینہ دار ہے مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر غلام حسین آصف، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق، لیڈی ڈاکٹر ناہید ملک بھی موجود تھے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں خادم اعلی پنجاب شہباز شریف نے انقلابی تبدیلیاں کی ہیں اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عوام کے لئے مفید بنا دیا ہے اب عام آدمی کو بھی علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہیں مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ ہسپتالوں میں نہ صرف معیاری ادویات میسر ہیں بلکہ جدید مشینری و آلات کے ذریعے مہنگے ٹیسٹ بھی مفت کئے جا رہے ہیں ہیپاٹائٹس ،بی اور سی،شوگر کی مفت ویکسینیشن کی جا رہی ہے ایڈزکے ٹیسٹ اور علاج مفت ہو رہا ہے ڈائیلسز کی مفت سہولت دی گئی ہے سی ٹی سکین مشین اور امراض معدہ کے علاج کے لیے جدید مشینری فراہم کی گئی ہے ماں اور بچے کی صحت پرگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں س موقع پرڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر ناہید ملک اور صدر پی ایم اے ڈاکٹر غلام حسین آصف نے ہیلتھ کنونشن بارے بریفنگ دی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes