ملک سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے درست نہیں:پاورڈویژن کی وفاقی کابینہ کو بریفنگ

Published on August 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس جاری ہے، جس میں پاورڈویژن نے وفاقی کابینہ کوبجلی پیداوار اورلوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پاورڈویژن کاوفاقی کابینہ کوبجلی پیداوار اورلوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی حکومت نے دسمبر2017میں61 فیصدفیڈرزکولوڈشیڈنگ فری کرنے کااعلان کیا،جبکہ کئی زیرو فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،سندھ،کے پی اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ڈسکوزکے 39 فیصد فیڈرز پر2سے 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اورملک سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے درست نہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کو ملک بھر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم پر بھی بریفنگ دی جائے گی، ملک بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گاجبکہ اجلاس میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy