ماڈلنگ اور گلوکاری ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریل میں بھی کام شروع کر رہا ہوں شاہد حسرت 

Published on August 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

پرانے انڈین اور پاکستانی گانوں کا ریمکس کر کے نئی ویڈیوز تیارکرنے کا ارادہ ہے ،شائقین کو پسند آئیں گے
لاہور (یو این پی/ محمد عرفان) ماڈلنگ اور گلوکاری ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریل میں بھی کام شروع کر رہا ہوں گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ڈرامہ سیریل سائن کیا ہے جو کہ میرے کیریئر میں سنگ میل ثابت ہو گاان خیالات کا اظہارنوجوان ماڈل و اداکار شاہد حسرت نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنی محنت اور لگن سے اپنا الگ مقام بنانا چاہتا ہوں اپنی پروڈکشن شروع کر رہا ہوں جس میں وہ پرانے انڈین اور پاکستانی گانوں کا ریمکس کر کے نئی ویڈیوز تیار کریں گے جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گی اگر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题