پرویز مہدی کی برسی ’’آج‘‘ منائی جائیگی

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments


فیصل آباد (یواین پی) ستارہ امتیاز پانے والے ملک کے معروف غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی 13ویں برسی آج منائی جائیگی۔پرویز مہدی نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت ”میں جانا پردیس ” سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز حسن کے بجائے پرویز مہدی رکھ لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题