فٹ پاتھ پر دُھول میں چُبھتے مسئلوں کی جانب نشاندہی کی گئی ہے، اداکارہ فروا خان

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

کراچی(یواین پی) مسجد کے باہر کھڑے رہنے والے فقیر نماز کیوں ادا نہیں کرتے اور وہ نمازیوں کے باہر آنے پر بھیک مانگنے کی صدائیں لگاتے ہیں، جس اللہ کے نام پروہ مانگتے ہیں اُسی کے دربار پر کھڑاے ہو کر پیٹ کی آگ کو بجھانے کو گھنٹوں کھڑے رہنا گوارا کرتے ہیں مگر ماتھا ٹیکنا گوارا نہیں کرتے جب کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا یہ بات اداکارہ فروا خان اور ان کے ساتھی فنکار کامران جنجوعہ نے گزشتہ رات ایک تقریب میں کہی انہوں نے کہا ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں معاشرے کے ان چُبھتے ہوئے مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے جس پر عموما لوگ روزانہ دیکھتے ہیں اور اور ان گداگروں کی وجہ سے سوسائٹی میں اس کا اثر گہرا ہوتا ہے فلم میں کردار اداکا کرنے والے کامران جنجوعہ نے بتایا کہ اس فلم میں وہ ایک ایسے اداکار کا کردار ادا کر رہا ہوں جس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اداکار بنے اب فلم میں دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا فنکار بنا یا سپر اسٹار؟اداکارہ فروا خان نے بتایا کہ مجھے سب سے زیادہ پریشانی تپتی دھوپ میں کام کرنے پر ہوئی جسے میں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور ڈائریکٹر سر نے ہم فنکاروں کو عادت ڈلوا دی کہ دھوپ میں کام کرنے کا اپنا ہی الگ انداز ہوتا ہے اور جب محنت کی جائے تو یقیناًصلہ بھی اچھا ملتا ہے دیگر اداکاروں میں ساجد رضوی، علی شیخ، فرحاج بخاری، شیبا ارم اور عارف شیخ سمیت دیگر نئے فنکار کام کر ہے ہیں ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ فلم کا اسکرپٹ و ہدایات طلال فرحت کا ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme