پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، پولیس کا کریک ڈاؤن

Published on March 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments


لاہور(یواین پی)تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان گرفتار جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکن گرفتار کرلیے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپا مارا گیا تاہم عثمان ڈار گھر پر نہیں ملے۔ عثمان ڈار نے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے چھاپے کو مینار پاکستان جلسہ ناکام کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes