تمام ائیرپورٹس پر دہشت گردی کا خطرہ

Published on October 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

4
لاہور:(یو این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اس لئے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر دہشت گردی کا خطرہ ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دہشت گردی کی پلاننگ کی گئی ہے اس لئے کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران ائیرپورٹس کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنا کر محکمہ داخلہ کو رپورٹ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes