کامیاب اور ناکام فلمیں میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہیں،سلمان خان

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

ممبئی (یواین پی)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی تمام بڑی کامیاب اور ناکام فلموں کو اپنے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اگر انہوں نے منفی کردار ادا کیا تو لوگ متاثر ہو کر ان سے ولن جیسا رویہ اختیار کریں گے، وہ معنی خیز فلمیں نہیں کرتے لیکن ان کی فلموں میں معاشرے کے لئے برے کاموں سے دور رہنے اور اچھے کام کرنے کا پیغام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام بڑی کامیاب فلموں کے ساتھ ساتھ ناکام فلمیں بھی ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ہیں۔ سلمان خان اب فلم بھارت میں دکھائی دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme