ڈاکٹر یاسمین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا دورہ، ناقص سہولیات پر برہم

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

سرگودھا: (یواین پی) صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں اچانک چھاپہ مارا، اس دوران مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے شکایات کے انبار لگ گئے، صوبائی وزیر صحت نے موقع پر احکامات جاری کیے۔اتوار کے روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پر اچانک چھاپہ مارا تو ڈاکٹر موجود تھے نہ ہی عملہ، اطلاع پر ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہاسٹل سے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے، صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے صفائی کی صورتحال ناقص ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی احکامات جاری کیے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے لواحقین نے صوبائی وزیرِ صحت کو روکا اور شکایات کے انبار لگا دیئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اتوار کے روز میرا ہسپتال میں آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے نمبر جاری کر رہے ہیں جس پر کسی بھی ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں برن یونٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کرینگے۔ ہسپتال کے دورہ کے بعد صوبائی وزیر صحت بغیر پروٹوکول ہی روانہ ہو گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes