حکومت کا پھلوں کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

کراچی: (یواین پی) درآمدی اشیاء پر پابندی کا فیصلہ خوش آئندہ ہوگا، نائب صدر ایف پی پی سی آئی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ پر بھی قابو پانا ضروری ہے۔تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث حکومت کئی درآمدی اشیاء پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی وحید احمد کے مطابق درآمدی اشیاء بلخصوص پھلوں پر پابندی سے افغانستان سے اس کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا جس سے حکومت کو محصولات میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو درآمدات پر پابندی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کو بھی قابو کرنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان میں نیوزی لینڈ، چین اور دیگر کئی ممالک کے پھل درآمد ہورہے ہیں اور مارکیٹ میں اسمگل شدہ پھلوں کی بھرمار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes