بوریوالا؛جمہوریت کی سربلندی کے لیے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،سردار خالد محمود ڈوگر

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

بورے والا(یواین پی/ڈاکٹر وقاص خرم) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی230 سردار خالد محمود ڈوگرنے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ وسابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے طویل علالت کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی سربلندی کے لیے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- انہوں نے شریف خاندان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes