ہارون آباد، سوئی گیس کا منصوبہ التوا کا شکار ،سیاسی انتقال یا دوردراز علاقہ کے عوام سے حکمرانوں کی بے حسی

Published on February 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

\"sngpl\"
ہارون آباد(یواین پی)سوئی گیس کا منصوبہ التوا کا شکار ،سیاسی انتقال یا دوردراز علاقہ کے عوام سے حکمرانوں کی بے حسی ،عوام پریشان ہو کر حکمرانوں کو بد دعائیں دینے لگے ہمیں سوئی گیس اس وقت ملے گی جب پورے ملک میں سوئی گیس کا بحران بجلی کی طرح بے قابو ہوجائے گا اور ہمیں سوئی گیس صرف نام کی حد تک ملے گی شہریوں کا شکوہ ہارون آباد سوئی گیس منصوبہ بری طرح تاخیر اور التوا کا شکار ہے اور اس منصوبے کی بازگشت 2002کے الیکشن کے بعد سنائی دینے لگی تھی جب میاں عبدالستار لالیکا مرحوم اور محمد اعجاز الحق نے الیکشن کامیابی کے بعد ہاؤسنگ کالونی میں ایک جشن فتح جلسہ سے خطاب میں اسکی خوشخبری سنائی اور بعد ازاں محمد اعجاز الحق ایم این اے الیکشن 2002نے بھی اس سلسلہ میں منصوبے کے آغاز کے کاغذات اور دستاویزی ڈاکومنٹس پیش کیے تاہم یہ منصوبہ اس دور میں باضابطہ شروع نہ ہو سکا 2008میں پی پی پی کو حلقہ ہارون آباد میں کامیابی ملی اور یہ منصوبہ تقریبا ساڑھے تین چار سال تک مکمل ٹھپ رہا پھر ایم این اے پی پی پی چوہدری محمد افضل سندھو نے اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر کے اسے اپنے پسندیدہ چند گھروں میں سوئی گیس چالو کروا دی افضل سندھو کے پی پی پی سے اختلافات پید اہوگئے تو حلقہ ہارون آباد میں سوئی گیس منصوبہ پی پی پی کے دورحکومت کے آخری چند ماہ میں ایم اپی اے چوہدری شوکت بسرا کی زیر نگرانی آگیا اور اپھر الیکشن کے قریب الیکشن سٹنٹ کے طور پر منصوبے میں اچانک تیزی آگئی اور کھدائیاں کر کے پائپ دبا دئیے چند چہیتوں کو گیس بھی گیس بھی مل گئی اور پورے شہر کی اکثریت ابھی بھی سوئی گیس سے محروم ہے 2013کے الیکشن میں حلقہ ہارون آباد میں مسلم لیگ (ن) کو شکست ہوگئی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے محمد اعجاز الحق ایم این اے اور چوہدری غلام مرتضی ا یم پی اے بن گئے سوئی گیس منصوبے پر کام اب تقریبا ٹھپ ہے ہارون آباد کے شہریوں محمد شمائل چوہدری ،محمد افضل ،زوہیب چوہدری ،محمد آصف چوہدری،محمد یونس ،محمد داؤد،محمد تنویر ،محمد رحمان ،کاشف علی ،مجیب الرحمان ،محمد سعید خالد ،ایان خان کا کہنا ہے کہ شائد ہمیں مسلم لیگ (ن) کو ہرانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر ہمارے سوئی گیس منصوبہ کو التوا کا شکار بنا دیا گیا ہے یا پھر حکمران ہمارے درودراز علاقے کے منصوبوں میں دلچسپی کی بجائے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ ہمیں انسان نہیں سمجھتے شہریوں نے حکمرانوں کو یاد دلایا ہے کہ اسلام سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور ہمارے حقوق دبانے والے یقیناًاس کی سزا بھگتیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes