لاہور (یواین پی) پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر ہاﺅس میں ہونیوالی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
پنجاب کابینہ میں مزید توسیع، گورنر پنجاب نے 12 نئے وزرا سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی۔ نئے وزرا میں سعیدالحسن شاہ، مہراسلم بھروانہ، حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمداخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین، اعجازمسیح شامل ہیں۔محمد اختر، محمد خالد اورجہانزیب کھچی بھی حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔