ٹائون کمیٹی ٹھٹھہ کی جانب سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ دینے سے اپوزیشن کادھرنہ

Published on September 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ٹائون کمیٹی گھارو میں کروڑوں روپے کی کرپشن شہر میں صفائی ستھرائی نہ ھونے گلیوں میں گٹرون کا پانی کھڑا رہنے اور ٹائون ملازمین کو بغیر وجہ نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ٹائون کمیٹی گھارو کے مین گیٹ سامنے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماہ مصطفیٰ چانڈیو کی رہنمائی میں فنکشنل لیگ، ایس ٹی پی، ملاح اتحاد، ٹائون ملازمین اور شھریون نے دھرنا دیا اور ٹائون چئیرمین اور ضلعی چئیرمین کے خلاف سخت نہرے بازی کی، اس موقعے ہر مظاہرین نے کہا کے ٹائون چئیرمین اور عملے کی ملی بگھت سے شہر کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے، شہر کی ہر گلی تالاب کا نظارہ دے رہی ہے، جبکہ گھارو ٹاون کمیٹی مین کام کرنے والے 61 ملازمین کو جبری نکال کر سیاسی طور پر بھرتی کیے گئے سفید پوش ملازمین کو رکھا گیا ہے، جو گھر بیٹھے تنخواہ اٹھاتے ہوئے آدھی تنخواہ ٹائون چئیرمین اور وائیس چئیرمین کو دے رہے ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے چئیرمین گھارو کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی جائے اور ملوث چئیرمین اور وائیس چئیرمین سمیت ملوث عملے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes