افغان اور بنگالیوں کی شہریت، وزارتِ داخلہ نے اقدامات شروع کر دیئے

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزارتِ داخلہ کو وزیرِاعظم کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے باضابطہ حکمنامے کا انتظار ہے، تاہم اس حوالے سے پیشگی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ افغانی، بنگالیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا ڈیٹا وفاق کو بھجوائیں جس میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی رہائش سے متعلق معلومات دی جائیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کے پاس 13 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کا ڈیٹا تو موجود ہے، مگر ان کی موجودہ رہائش گاہ سے وزارت لاعلم ہے۔ایک اندازے کے مطابق وزارتِ داخلہ کے پاس موجود ڈیٹا میں سے 80 فیصد غیر رجسٹرڈ افراد افغان کیمپوں سے بھی جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغانیوں اور چالیس سال سے مقیم بنگالیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغانیوں کے بچوں اور چالیس سال سے مقیم بنگالیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کیلئے وزارتِ داخلہ سے گزارش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگالی چالیس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، یہ بھی انسان ہیں اور ان کے بھی حقوق ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog