جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام معروف شاعر محترم ضیاء شہزادکے اعزازمیں مشاعرہ

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے ) علمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ستمبر کے مہینے میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پورے ملک میں شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ملی اور قومی جذبوں سے بھرپور الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں کراچی سے معروف شاعر محترم ضیاء شہزادکے اعزازمیں وطن کی مٹی کے نام۔جگنوماہانہ مشاعرہ ستمبر2018 کا انعقادکیا گیا۔۔نظامت کے فرائض ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم، دانشور،چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول ؔ نے ادا کئے۔صدارت ممتازشاعر، ادیب،دانشورعلامہ بشیر رزمی نے کی۔ مہمانِ خصوصی محترمہ رضیہ سلطانہ(کراچی) تھیں۔ ساحل ہاشمی ، محترمہ عنبرین عنبر راجپوت (اسلام آباد)اور شا ہ روم ولی مہمانِ اعزاز تھے۔پروگرام کی میزبانی ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ، ایم زیڈ کنول ؔ نے کی ۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ 6۔ستمبر2018 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بری ، بحری اور فضائی افواج کے جذبہء حریت اور دفاعِ وطن کے لئے اپنے لہو سے سرفروشی کی تاریخ مرتب کرنے والے غازیوں اور شہیدوں کو شایانِ شان طریقے سے تمام ملک میں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔اسی ملی نسبت سے پہلی نشست میں معروف سکالر اور شاعر میجر ریٹائرڈ محترم خالد نصرکے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت اکرام الحق خاور کا نصیب بنی۔جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ ممتاز شاعرہ زرقا نسیم نے اپنی پُر سوز آواز میں پیش کی۔مقصود چغتائی نے تعارفی کلمات ادا کئے ۔دوسری نشست مشاعرے پر مشتمل تھی۔ شاعر اورادیب قوم کا سرمایہ ہیں ۔ وطن کی محبت،اور مٹی سے وفاان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اسی جذبہء ایمانی کی تجدید میں جگنو انٹر نیشنل نے اپنے ماہانہ مشاعرہ کو وطن کی مٹی کے نام معنون کیا اور اس موقع پر ایم زیڈ کنول،علامہ بشیر رزمی، ضیاء شہزاد(کراچی)ساحل ہاشمی،عنبرین عنبر راجپوت( اسلام آباد)شاہ روم ولی (کراچی)،اقبال راہی،حسنین بخاری، ریاض رومانی،شگفتہ غزل ہاشمی ،مظہر جعفری، ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل، مسرت کلانچوی ، میجر خالد نصر،ریاض احمد ریاض، میاں صلاح الدین ،اقبال بخاری،عین تمبولوی، ڈاکٹر سعید عاصم،اشفاق فلک،کنول بہزاد،زرقا نسیم، سیدہ ساجدہ بانو، پروین وفا ہاشمی،ندیم اسلم ،ذیشان منیر،عمران جاذب اور دیگر نے اپنی مٹی کا قرض اتارنے کے عزم و ولولہ کے ساتھ ملی جذبوں سے بھرپور کلام نذرِ سامعین کیا۔ مقصود چغتائی اور دیگر مقررین نے چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنولؔ کی ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔تقریب میں شاعروں، ادیبوں، سکاؤٹس ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔عزیز شیخ (ممتاز کمپیئر) اقبال شاکر (نوائے وقت)عامر مجید (ابتک نیوز)ڈاکٹر انصر پرویز،گلوکارہ میڈم رانی،سرور خان نقشبندی، شوکت علی مغل،ہارون دلدار (روزنیوز) ،حافظ ندیم عباس (انفارمیش ڈیپارٹمنٹ)میجر رضی حماد احمد گھمن،ڈاکٹر افتخار نوری،طارق جاوید طارق،نسیم بلوچ شاہ مراد بلوچ اور دیگر معزز احباب کی شمولیت نے جگنو انٹرنیشنل کے جذبوں کو مہمیز دی ۔شگفتہ غزل ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانداری کی روایت نبھانے کی غرض پر تکلف تواضع کے اہتمام کے ساتھ یہ باوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题