قوم’’آج‘‘ 70واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

14 Augustدن کے آغازپر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں21,21 توپوں کی سلامی سے ہوا
ملکی ترقی ،سلامتی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی 
صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان اور چینی وفد شرکت کریگا
اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور(یو این پی ) قوم(آج)70واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ کسی بھی خطرے کے خلاف مادروطن کا تحفظ کیا جائے گا اوراسے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا ۔یوا ین پی کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو ا،نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی وفد شرکت کرے گا اس موقع پر صدر ممنون قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے۔ بلند عمارتوں سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا ئے جارہے ہیں شہر کے شہر محلے، گلیاں قومی پرچم کی جھنڈیوں سے سجا ئی گئیں۔ ملک بھر میں جگہ جگہ چوراہوں، شاہراہوں پر قومی پرچم، بیج، قائد اعظم کی تقاریر اور قومی پرچم کی بنی ٹی شرٹس کی فروخت جاری ہے۔شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے ہیں اور گاڑیوں اور گھروں میں قومی نغمے بجائے جارہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں قومی پرچم کے بڑے بڑے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں قومی پرچم کے ماسک، عینک، بیج، پرچم، جھنڈیاں، ہینڈ بینڈ اور دیگر اشیا فروخت ہورہی ہیں۔ خواتین سبز اور سفید رنگ کی چوڑیاں پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی تنظمیں اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme