آرمی چیف کا دورہ چین، دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments


بیجنگ: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ چین کے دوران سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژینگ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ چین کے دوران سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین جنرل ژینگ سے ملاقات کی۔اس موقع پر چینی جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ پاک چین عسکری تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے، چین پاکستان اور پاکستانی فوج کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔جنرل ژینگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مقصد دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانا ہے، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں افواج کے درمیان اس تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی، اسلحے کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کل چین پہنچے، پیپلز لبریشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میزبان جنرل نے پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اپنے چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ویگیو نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور سی پیک منصوبے کو موثر سیکیورٹی فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题