چیف جسٹس ثاقب نثار کی طبیعت ناساز ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

Published on September 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

لاہور (یواین پی )چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز چترال چلے گئے ہیں تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی طبیعت تھوڑی ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیاہے ۔میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کو بخار ہو گیاہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیاہے ، جبکہ وہ بخار کے باعث گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کا دورہ بھی نہیں کر سکے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے لواری ٹنل کی بندش کا بھی از خود نوٹس لے لیاہے ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نجی دورے پر چترال گئے ہوئے ہیں ۔ ان کی آمد کے باعث پورے ضلع کی انتظامیہ کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، مقامی صحافیوں کے مطابق چیف جسٹس کی آمد کا سن کر انتظامیہ نے اتنی پھرتی دکھائی کہ ہسپتالوں کے پنکھوں تک کی صفائی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog