پشاوکے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

66
پشاور(یو این پی)صوبائی دارلحکومت پشاوکے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، رواں سال پشاور کے ہسپتالوں میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ چکی ہے جن میں گیارہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی پشاور میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کوداخل کرالیاگیا ہے، ہسپتال لائی جانے والی مریضہ 26 سالہ پری گل نامی خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ گل پری کے لیبارٹری ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہو گئی ہے ۔رواں سال کانگو کے33 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 11 جان بحق ہوئے ایچ ایم سی میں لائے گئے کانگو کے مریضوں میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سب سے زیادہ کانگو وائرس کے شکار مریض افغانستان سے لائے جاتے ہیں جبکہ خیبر پختونخو اکے مریضوں کی تعداد صرف چار ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题