کان کنوں کا تحفظ، خیبر پختونخوا حکومت کا قانون سازی کا فیصلہ

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا حکومت نے کان کنی کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا، کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی انشورنس کروانا لازمی ہو گا۔صوبائی حکومت نے کان کنوں کیلئے موثر قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر سیف مائننگ پالیسی میں انشورنس لازمی قرار دیدی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار سے زائد مزدور ملک کے مختلف حصوں میں موجود کانوں میں مزدوری کرتے ہیں لیکن ان کی تحفظ سمیت انشورنس کا کوئی سلسلہ موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کان کنوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی اور حفاظتی اقدامات سے نا صرف ان کی جانیں بچائی جا سکیں گی بلکہ ان کی اجرت میں بھی اضافہ ہو گا۔صوبائی ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ کان کنی کے مزدوروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر نا صرف صوبے بلکہ مرکز میں بھی قانون سازی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy